ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بالاکوٹ فضائی حملہ ’فوجی کارروائی‘ نہیں: نرملا سیتارمن

بالاکوٹ فضائی حملہ ’فوجی کارروائی‘ نہیں: نرملا سیتارمن

Wed, 06 Mar 2019 00:09:23    S.O. News Service

چنئی،5مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر کی گئی فضائیہ کی کارروائی فوجی حملہ نہیں تھا اور دہشت گردوں کے مارے جانے جانے سے متعلق اعداد و شمار کے بارے میں حکومت اور خارجہ سکریٹری کی جانب سے دیئے گئے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ہے۔محترمہ سیتا رمن نے بالاکوٹ میں ہوائی حملوں میں 250 دہشت گردوں کے مارے جانے کے بی جے پی کے صدر امت شاہ کے دعوے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے ہلاک دہشت گردوں کی تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی تھی اور حکومت کی پوزیشن بھی وہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خارجہ سکریٹری نے ایک بیان دیا تھا اور اس میں دہشت گردوں کے مارے جانے کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا تھا اور یہی حکومت ہند کا بھی موقف ہے۔


Share: